پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی- ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوااورلاہور میں چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے

متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے۔پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے۔پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ، سہولتیں اور رعائتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔صنعتی ترقی کیلئے رہنما اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے،صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں اورصنعتی ترقی کیلئے ریگولیشن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے-چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے – سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے۔زرعی شعبے میں گروتھ کے بے پناہ مواقع ہیں۔ زرعی شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے اور سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی -چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان عاطف بخاری اور سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں -صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…