اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین رابطہ ہوا ہے۔نواز شریف نے آصف علی زرداری سے کہا کہ تحریک عدم اعتماد
پیش کی جائے اور سب سے پہلے پنجاب میں پیش کی جائے۔جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا جائےکیونکہ پرویز الٰہی شامل ہوں گے تو ہی یہ کام ہو سکتا ہے۔ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے کہا کہ پرویز الٰہی قابل اعتبار نہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ دراصل نواز شریف اعتبار کے قابل نہیں ہیں۔چوہدری شجاعت بھی ان کے ساتھ جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ق لیگ سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پھر توڑ دئیے گئے۔پرویز الٰہی کو بھی وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جلسے ہر حالت میں ہوں گے اگر دو چار ہزار بندے مر بھی گئے تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔وہ لانگ مارچ بھی کریں گے۔