پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری 10ارب ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے ورچوئل میٹنگ کی گئی۔ اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینک

کے نائب صدر نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اگلے 5 سال کے دوران اربوں ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ فنڈز کی مدد سے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے یقین دہائی کروائی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ 10 ارب ڈالرز ایک بڑی رقم ہے جسے سے ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے ناصرف ملک میں روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا، بلکہ ملک کی جی ڈی پی گروتھ بھی بڑھے گی۔واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پر چین سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ ایک طرف جب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو سخت شرائط پر محدود پیمانے پر قرض فراہم کیا جاتا ہے، ایسے میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو قرض کی فراہمی میں زیادتی رکاوٹیں پیدا نہیں کرتا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کچھ روز قبل پاکستان کو کرونا فنڈ کی مد میں بھی 2 ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…