بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

آپ کا حسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کا زرتاج گل سے سوال، وفاقی وزیر کے جواب نے صحافیوں کو بھی حیران کر دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں، اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی کی کیا وجہ ہے، کیا آپ اس کے لئے کوئی کریم استعمال کرتی ہیں یا پھر کوئی اور وجہ ہے، اس سوال پر وفاقی وزیر شرما گئیں اور اپنی خوبصورتی کی وجہ بھی بیان کر دی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں

تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ قبائلی اور پشتون ہیں اس وجہ سے وہ زیادہ خوبصورت ہیں لیکن باقاعدہ الیکشن جیت کر آئی ہوں تو اس پریکٹیکل سیاست اور دھوپ گرمی اورسموگ کے بعد اب اتنا ہی حسن بچا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ اب تو میری کلاس فیلوز بھی مجھے نہیں پہچانتے کہ یہ وہی زرتاج گل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خوبصورت اب ماند پڑ گئی ہے، زرتاج گل نے کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خوبصورت تھیں۔ وزیرمملکت زرتاج گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پشتون ہونے کی وجہ سے چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھیں اور ایک وقت میں 3 سے 4 چمچ چینی چائے میں پیتی تھیں۔امراض قلب سے بچاو میں خواتین کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی،سافٹ ڈرنکس دل کی بیماریوں میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘پشتون ہوں تو چینی کا استعمال بہت زیادہ کرتی تھی،میں 3 سے 4 چمچ چینی چائے میں پیتی تھی اوراب ایک سے 2 چمچ پیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کینسر کے حوالے سے آگہی کاکام کیاجارہا ہے جب کہ جلد گورا کرنے والی کریموں پر آگہی بھی شروع کی ہے۔دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر خو ب وائرل ہوا جس میں انہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارینج نہیں

بلکہ محبت کی شادی کرنی چاہیے،دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے۔زرتاج گل سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لو میرج کر کے تباہ ہو۔زرتاج گل نے مزید سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا اور انہیں فخر ہے کہ ان کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے، یہ عمران خان کی عادت انہیں بہت پسند ہے۔میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے بعد

دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا۔وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی پسندیدہ غذاکے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ابلا ہوا انڈہ، پشاوری چپلی کباب اور سبز چائے بہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ زرتاج گل اکثر اپنے

بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اس سے پہلے بھی زرتاج گل نے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیاتھا۔زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…