نوازشریف نے گھٹنے ٹیک دئیے ، مذاکرات کیلئے تیار

29  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول فوج کی موجودہ قیادت سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نے اداروں کے مابین مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل بہتر ہو سکے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ نواز شریف بھی تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول فوج کی موجودہ قیادت سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی حالیہ تقاریر کسی کی تضحیک کے لیے نہیں بلکہ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے کی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ اداروں کے مابین مذاکرات ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا نواز شریف ایسی کسی رائے کی حمایت کریں گے تو انہوں نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی کسی سے کوئی مسئلہ ہے۔وہ نظام میں بنیادی خرابیوں کو سامنے لا کر ان کا حل چاہتے ہیں اور یہ مسئلہ اسی صورت حل ہو گا جب بامعنی مذاکراتی عمل شروع ہو۔عوام کو متحرک کرنے کی مہم کا عمومی مقصد بامعنی مذاکراتی عمل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اگر تمام فریقین قومی مفاد کا

سوچیں تو فوری طور پر کامیابی مل سکتی ہے تاکہ عوام کے مفاد میں مسائل پر توجہ دی جا سکے۔۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں مل بیٹھیں نہ کہ ذاتی مسائل اور جھگڑوں پر بات کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں

کہ معاملات مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں اور یہ کام دو سال پہلے ہی ہو جانا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ۔واضح رہے کہ 11جماعتو ں کے اتحاد پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے جاری ہیں اور شاہد خاقان عباسی پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…