اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک نشل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ورچوئل اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ایف اے ٹی ایف مارکس پلیئر کا کہنا ہے کہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان کو 2021ء تک مزید 6 اہداف پر بڑی پیشرفت کرے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی وائٹ لسٹ میں ہوتے اگر کچھ دوست نما دشمن ہمارے حقیقی دشمن کی گود میں نہ جا بیٹھتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی وہائٹ لسٹ میں شامل ہوجائے گا انشاللہ آج فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اعلان کیا پاکستان نے اسکے 27 میں 21 نکات پر کامیابی سے عمل کیا پاکستان کی پیش رفت کو تسلیم کیا اور سراہا۔