مسلم لیگ یہاں تک اس شخص کی وجہ سے پہنچی ہے، چوہدری نثار بھی پھٹ پڑے

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کو مشکل کی گھڑی سے نکالنے کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکراؤ کی سیاست مسلم لیگ کا حصہ نہیں،محمود خان اچکزئی کو پارٹی سے کوسوں میل دور ہونا چاہیے،ایسے اشخاص کا موقف مسلم لیگ کا نہیں ہو سکتا ہے،ڈان لیکس پر مریم نواز کا کردار سامنے نہیں اور دیگر شخصیات

کے گرد گھیرا تنگ کیا جاتا تو آج پارٹی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی کئی ان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیررسمی گفتگو میں کیا،چوہدری نثار علی خان نے سینیٹر پرویز رشید کا نام لیے بغیر اشارہ دیا کہ میاں نواز شریف کی گاڑی میں سوار رہنے والے شخص کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، مسلم لیگ نواز ہو یا شہباز یا کوئی اور مسلم لیگ ہو انکے ساتھ چلنے کو تیار ہوں لیکن ایسی مسلم لیگ قبول نہیں جس میں محمود اچکزئی ہوں یا انکے موقف کی تائید کی جا رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا ذکر نہیں ہے۔ علاوہ ازیں دیگر کرداروں کو اگر بروقت سامنے رکھا جاتا تو گارنٹی سے کہتا ہوں کہ موجودہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا،پاک فوج قومی ادارہ ہے ہم سب کو انکی عزت وتکریم کے لیے کوشاں رہنا چاہیے حتیٰ کہ انکی اگر کہیں کوئی خامی ہے تو سیاسی جماعتوں کو وہ بھی اچھے انداز میں پیش کر کے سامنے لانا چاہیے،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ٹکراؤ کی جماعت نہیں ہے اور جو موجودہ وقت ہے یہ مسلم لیگ کے کارکنوں کو امتحان میں ڈالنے والی بات ہے۔ محمود خان اچکزئی کو پارٹی سے کوسوں میل دور ہونا چاہیے،ایسے اشخاص کا موقف مسلم لیگ کا نہیں ہو سکتا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…