بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

اگر نواز شریف کو جنرل باجوہ سے اتنی شکایتیںتھیں تو پھر انکی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کیوں کی گئی؟حامد میر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیدیا ؟

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر نواز شریف کو جنرل باجوہ سے اتنی شکایتیںتھیں تو پھر انکی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کیوں کی گئی؟۔ رانا ثنا اللہ نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حمایت نہیں کی

حکومت نے اگست 2019میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی ، آپ مجھے ثابت کر دیں کہ حکومت نے توسیع معاملے میں کسی بھی اپوزیشن جماعت سے نہیں پوچھا ۔ جب حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تو کسی اپوزیشن جماعت نے اس کے اوپر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک محب وطن سپریم کورٹ چلا گیا ، جب سپریم کورٹ نے حکومتی آڈر کا جائزہ لیا تویہ ہیں ہی اتنے نااہل اور نالائق کیونکہ انہوں نے پہلے کیبنٹ سے منظور ی لے لی تھی ، اس کے بعد وزیراعظم نے ایڈوائس صدر پاکستان کو کرنی تھی اور پھر صدر مملکت نوٹیفکیشن دینا تھا ، انہوں نے یہ کیا کہ نوٹیفکیشن پہلے کر دیا ، ایڈوائس بعد میں بھیج دی اور پھر اسے کیبنٹ میں لے کر گئے ۔ سپریم کورٹ نےجب اس ساری صورتحال کا جائز ہ لیا تو پتہ چلا اس کے اوپر تو کوئی لاء ہی نہیں ، جب لاء نہیں تھا تو سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوکہا کہ اس کے اوپر قانون بنائیں ، پھر پارلیمنٹ میں لاء بنا ہم نے ووٹ اسے دیا ، اور آرمی چیف کی توسیع وزیراعظم نے دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…