لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے جھوٹ ہی جھوٹ بولتے ہیں یہی وہ بلاول ہے جو کہتا تھا کہ جو مودی کا یارہے غدارہے ، بے نظیربھٹو کے بارے میں نوازشریف نے کہا تھاکہ
انہوں نے بھارت کو سکھوں کی لسٹیں دی تھیں۔ نوازشریف گزشتہ دو دہائیوںسے پاک فوج کے خلاف سازشیں کر رہے تھے اب کھل کربات سامنے آگئی ہے ۔ اگر اپوزیشن کا حکومت کو گھر بھیجنے کا مسئلہ ہوتا تو پھر یہ استعفے دیتے حکومت چلی جاتی لیکن یہ ایسا کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔ یہ اپنے مقدمات کوختم کرانے کیلئے حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ نے کہا کہ کراچی کا جلسہ سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کے خلاف ہے ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نوازشریف نے ووٹ دیا شاید انہیں یہ امید تھی کہ نیب میں ان کے خلاف مقدمات ختم کردیئے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔نوازشریف جس طرح کا ریلیف چاہتے تھے وہ نہیں ملا، اس لئے یہ سارے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔ نوازشریف کو لندن بھیجنا انتہائی غلط فیصلہ تھا۔