پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان دوسرے کاموں سے پرہیز کرتے ہوئے وقت پر شادی کرلیتے توآج پڑنانا ہوتے،مریم نواز کو نانی کہنے پر ن لیگ بھی میدان میں آ گئی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی تقریر

سے ثابت ہو گیا کہ اْن کی دم پر پاؤں آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی،عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ مہنگائی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ آٹا اور چینی مہنگا ہوا،فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے،عمران صاحب بائیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ فوج مداخلت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے،آج پھر ثابت ہو گیا کہ عمران صاحب کو معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سے تکلیف نہیں، نوازشریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…