جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، حکومت کو دن میں تارے نظر آئیں گے، حمزہ شہباز نے حکومت کو بہت بڑا چیلنج دیدیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کیا ٹک ٹاک بند کرنے سے معیشت ٹھیک ہو جائے گی ،نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، اب قوم آپ سے حساب لے گی، ابھی تحریک شروع نہیں ہوئی او ریہ بوکھلا گئے ہیں ،اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، پاکستان ڈیموکڑیٹک مومنٹ نااہل حکومت کے محاسبہ کریگی، اب آپ کا یوم حساب

آنے والا ہے ،ڈیڑھ سال سے گرفتار ہوں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، چیلنج کرتا ہوں میرے اوپر کرپشن ثابت کر دیں معافی مانگ کر گھر چلا جائوں گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے ہم نے جمہوریت کے لئے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاجاً حلف اٹھایا تھا ، اس وقت بھی کہا تھاکہ یہ حکومت ہماری حکومت کے مقابلے میں پچیس فیصد کارکردگی بھی دکھا دے تو لوگ دھاندلی کے داغ کو بھول جائیں گے ۔ آج مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے ، لوگ آٹے اور چینی کو رو رہے ہیں ،حکومت کی سوچ یہ کہ ادویات مارکیٹ میں نہیں اس لئے قیمت بڑھا رہے ہیں ،جو مریض بستر مرگ پر ہو اس نے کیا ایسی ادیات کو آگ لگانی ہے ۔ ان کے وزیر فوڈ سکیورٹی ایوان میں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں مجھے نہیں پتہ گندم کہاں گئی ،نیازی صاحب نے گیارہ نوٹس لئے لیکن مہنگائی بڑھ رہی ہے ،مافیا ز کی رٹ ڈھکوسلا اور ناقص پالیسی ہے ، پہلے گندم اور چینی ایکسپورٹ اور پھر امپورٹ کرتے ہیں ،اصل میں مافیا زکابینہ میں عمران نیازی کے کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے ہیں اور عمران نیازی ان کی سرپرستی کر رہا ہے ۔باہر سے معاشی ٹیم لا کر بٹھا دی ہے اسے کیا پتہ کہ ایک ریڑھی والے کے مسائل کیا ہے ،معاشی آئن سٹائن کا کیا فائدہ ہے ،ناصر درانی کہاں گیا ،سی سی پی او اخلاقی و معاشی کرپشن کی وجہ سے چھ سال تک

ترقی نہیں ملی اور آپ نے اسے لاہور میں بٹھا دیا ہے ،موٹر وے واقعہ کی کوریج پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو صرف انتقام کیلئے گرفتار کیاگیاایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے قوم انتظار کررہی ہے موٹر وے واقعہ کے ملزم نہیں پکڑے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ دو سال سے معیشت کو سانس نہیں آرہا ، معیشت تو کیا غریب آدمی کو سانس نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سیاسی جماعتیں اورعوام اس نااہل ،کرپٹ اور عقل سے عاری حکومت کا محاسبہ کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی انتقام میں جل رہا ہے بلکہ اب تو اس آگ میں عوام اور پورا پاکستان جل رہا ہے ،ڈھائی سال ہوگئے ہیںحکومت نے کچھ نہیں کیا،جس ملک میں 16گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا آج پھر

لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، ابھی موسم سرما آیا نہیں گیس کی بھی قیمت بڑھا کر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ڈیڑھ سال سے قید رکھا گیا ہے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ،چیلنج ہے ایک پائی کی کرپشن ثابت کر دیں تو قوم سے معافی مانگ کرگھر چلا جائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہنوں بیٹوں کو عدالتوں کے چکر لگوا رہے ہیں ،لوگ علیمہ خان کا انتظار

کررہے ہیں ،عمران نیازی ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے ،آپ مافیا زکی سرپرستی کرتے ہیں ،کرونا میں جب سب کچھ بند تھا جہانگیر ترین کو جہاز میں بٹھا کر فرار کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںجیلوں کا خوف نہیں ، ہمیں جیلوں سے نہ ڈرائو ،قوم آپ سے حساب لے گی ،آپ کے نئے پاکستان کے دعوے اور جھوٹ اور فریب ثابت ہوئے ہیں،آپ کا یوم حساب آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج

12اکتوبر سے بھی بد تر وقت ہے ،میڈیا اوراپوزیشن کا گلہ گھونٹ دیا گیا ،عمران خان ڈکٹیٹر فاشسٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،جلسے جلوس اپوزیشن کا آئینی حق ہے ،دھرنے والے 126دن بیٹھے رہے ، آج آپ کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں ،عوام کا غیض و غضب آپ کو بہا لے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران جمہوریت کے نام پر کالا دھبہ ہے ،اتنے سال

تک بھارت کو کشمیر کو ہڑپ کرنے کے جرات نہیںہوئی، آپ نے کشمیر کے لئے لفظی بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے جلیل شرقپوری کے ساتھ اپنائے گئے ناروا سلوک پر کہا کہ عزت نفس کا لحاظ کرنا چاہیے ،لوٹے رکھنا عوامی رد عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس جب بھی کھلا تو

لوگ عمران خان کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیں گے ،این آر او کو علیمہ خان اورجہانگیر ترین کو دیا گیا ہے ،کہاں گئی شوگر سکینڈل کی تحقیقات ،حکومت کو بہت جلد پتہ چل جائے گا یہ خوابوں کی جنت میں رہ رہے ہیں، ان کے دعوی جھوٹے ثابت ہوں گے اور انہیںدن میں تارے نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…