نواز شریف کیسا بہادر آدمی ہے کہ اپنی اولاد پروں کے نیچے اور قوم کے بچوں کو سولی چڑھنے کا کہہ رہا ہے، حسن نثار ’ووٹ کو عزت دو ‘کے بیانیہ پر پرس پڑے

12  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ صرف ایک ڈھونگ ہے‘ یہ بیانیہ اس وقت صحیح ہوگا جب معقول جمہوریت ہوگی۔نواز شریف کیسا بہادر آدمی ہے جو ساتھیوں کو دھوکا دے کر بیرون ملک جاکر بیٹھ جاتا ہے

آرمی چیف کے بیان کہ ’ منزل کے قریب پہنچ چکے ، یقین دلاتا ہوں یہاں سب کچھ اچھا ہوگا‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس قوم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ، وہ کہتے ہیں سب اچھا ہوگا تو اس یقین کے ساتھ زندگی کا آغاز کریں کہ واقعی ایسا ہی ہوگا۔زندگی کھیل ہی سزا اور جزا کا ہے لیکن مخصوص عناصر نے پاکستان میں سزا جزا کا تصور ہی ختم کردیا ۔نواز شریف کے بیان ’بزدل آدمی کی ضرورت نہیں‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات لغو، بے بنیاد او جھوٹے ہوتے ہیں، آدمی کو ایسا بہادر نہیں ہونا چاہئے جو ساتھیوں کو دھوکا اور فریب دے کر جدہ اور انگلینڈ میں جاکر بیٹھ جائے، بہادر آدمی کو میدان میں رہ کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔نواز شریف کیسا بہادر آدمی ہے کہ اپنی اولاد پروں کے نیچے اور قوم کے بچوں کو سولی چڑھنے کا کہہ رہا ہے‘اس بوگس، فراڈ، جعلی جمہوریت نے انہیں زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچادیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…