لاہور(این این آئی) اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف دو بڑی کاروائیاںکرتے ہوئے 16کروڑ56لاکھ روپے کی سرکاری اراضی وگزار کروالی ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا ۔اینٹی کرپشن نے سرگودھا کے علاقے لنگر والا پل سے 16 کنال کمرشل
اراضی واگزار کرا لی،واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت نو کروڑ چھ لاکھ روپے ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے میلسی کے علاقے حسن شاہ میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔میلسی سے اینٹی کرپشن نے سات کروڑ پچاس لاکھ روپے کی 72 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر شاہد نذیر کی نگرانی میں محکمہ آبپاشی کے افسران نے قبضہ مافیا کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی۔ اینٹی کرپشن نے تمام اراضی واگزار کراکے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی۔ سرکاری املاک کی حفاظت اور نگرانی متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔ دوبارہ قبضے کی صورت میں قبضہ مافیا کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔