پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر کی میٹنگ خود کیوں لینا پڑی تھی ؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ۔۔۔شہباز شریف کی گرفتاری کی خبر کالم لکھتے لکھتے ملی سو گُھڑمَس اور بڑھے گا، مفاہمانہ آواز کی گرفتاری کا واضح مطلب جارحانہ بیانیے کو فروغ ہوگا، آنے والے دنوں میں حکومت شہباز شریف کے

جیل جانے پر ریلیف محسوس کرے گی مگر دوسری طرف اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد سے اپوزیشن حکومت پر اپنے دباؤ میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگی۔توقع یہ تھی کہ حکومت دسمبر تک کے 6 ماہ کے آزمائشی دور میں اپوزیشن سے چھیڑ چھاڑ کیے بغیر اپنی پوری توجہ گورننس پر دے گی تاکہ حکومت پر اعتراض کرنے والوں کے منہ بند ہو سکیں مگر حکومت کو اپنی مضبوطی کا احساس ضرورت سے کہیں زیادہ ہے، اداروں کی پشت پناہی کے بعد سے حکومت اپوزیشن کو کوئی اہمیت دینے پر تیار نہیں۔وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے تک کو تیار نہیں، اسی لیے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر کی میٹنگ خود لینا پڑی تھی وگرنہ عام طور پر وزیراعظم خود اپوزیشن کے ساتھ ایسی میٹنگز کرتے ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس، نواز شریف کے ٹویٹس اور پھر اُس کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری سے سیاسی فضا میں گرمی بڑھے گی، عمومی طور پر تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ اپوزیشن کو جیلوں میں بھیج کر حکومت مضبوط ہو جاتی ہے مگر عملی تجربہ یہ بتاتا ہے کہ جب اپوزیشن جیلوں میں جاتی ہے یا پھر حکومت اِسے دیوار کے ساتھ لگاتی ہے تو پھر اپوزیشن مختلف حلقوں کے ساتھ مل کر سازباز کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…