اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کس ماہ میں گندم کا بحران آ رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی تجارت نے ہی خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دسمبر میں گندم کا بحران آرہا ہے ،کسانوں کو گندم کی کاشت پر مراعات دے کر ریزرو بنانا چاہیے تھا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ جنوری تک 1.5 میٹرک ٹن گندم کے کارگوز آجائیں گے ،اکتوبر میں آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم آئیگی،جنوری فروری میں دس لاکھ میٹرک ٹن گندم آ

جائیگی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ٹی سی پی ریاض میمن کی کمیٹی کو گندم کی درآمد پر بریفنگ دی گئی ۔ سید نوید قمر نے کہاکہ درآمدی گندم کے کارگوز بروقت آنے چاہئیں، مصنوعات کی عدم موجودگی کے باعث مارکیٹ میں افواہیں جنم لینا شروع ہوجاتی ہیں۔ چیئر مین ٹی سی پی نے کہاکہ روس کے ساتھ گندم کی درآمد کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ چیئر مین ٹی سی پی نے کہاکہ عالمی سطح پر گندم کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہاکہ گندم کاپیداواری ہدف میں 1.5 میٹرک ٹن کم رہا ہے ۔ ایڈیشنل نیشنل سیکورٹی فوڈ نے کہاکہ نجی شعبے نے 18کارگوز کی بکنگ کی ہوئی ہے ،نجی شعبے کے گندم کے سات کارگوز آچکے ہیں ۔ چیئر مین کمیٹی نوید قمر نے کہاکہ گندم درآمد کرکے سٹریٹیجک ریزرو کیسے بنائے جارہے ہیں ،ریزرو اس وقت کیوں نہیں بنائے گئے جب ملک میں گندم موجود تھی ۔ سید نوقمر نے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ملک میں بڑا گندم بحران آرہا ہے ،ایسا لگ رہا کہ اس سال دسمبر میں گندم کا بحران آرہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں کو گندم کی کاشت پر مراعات دے کر ریزرو بنانا چاہیے تھا ۔ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے کہاکہ گندم درآمد کرکے ہم بیرون دنیا کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ نوید قمر نے کہاکہ دسمبر میں گندم کی قیمت کنٹرول رکھنے کے لئے کیا اقدامات

کئے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے کہاکہ جنوری تک 1.5 میٹرک ٹن گندم کے کارگوز آجائیں گے ،اکتوبر میں آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جنوری فروری میں دس لاکھ میٹرک

ٹن گندم آجائیگی ۔ سید نوید قمر نے کہاکہ شہروں میں گندم کا بحران ہوگا اور کسان بھی چیخ رہے ہوں گے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات ہونے چاہئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…