منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے؟ چودھری پرویزالٰہی نے کھری کھری سنا دیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے خضر حیات گوپانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں محمد نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی

نے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مظفر گڑھ تحصیل علی پور کیلئے خضر حیات گوپانگ کو امیدوار تحصیل ناظم نامزد کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پوری تحصیل میں سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے، پاکستان مسلم لیگ پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی اسی سلسلے میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ موثر نظام ہے جس میں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں۔ خضر حیات گوپانگ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون کمیٹی خیرپور، سادات ٹائون کمیٹی، ہیت پور، ٹائون کمیٹی گھلواں اور میونسپل کمیٹی علی پور سٹی میں ہماری تیاری مکمل ہے اور چودھری برادران سے محبت کرنے والے دن رات عوامی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…