جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

خورد بردکرنیوالا شخص اب نوکری سے فارغ کردیا جائے گا، جیل بھیجنے کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن)پاکستان ریلوے نے 15 اکتوبر سے اپنا پرانا ٹائم ٹیبل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اس ٹائم ٹیبل کو روکا گیاتھا ۔ 20 اکتوبر سے لاہور میں فریٹ کی آن لائن بکنگ شروع ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ

رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فریٹ کے شعبے میں بدعنوانی اورخورد برد کی اطلاعات مل رہی ہیں جس پر میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو شخص بھی ملوث پایا گیا اُس کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور جیل بھیج دیا جائے گا۔ تمام دفاتر میں حاضری کوشفاف اور یقینی بنانے کے حوالے سے سسٹم لگانے کے لیے ایک سے دو دن میں ٹینڈر چلاجائے گا تاکہ جو ملازم کام کرے گا اُس کو تنخواہ ملے گی مفت کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ریلوے کے دروازے بند ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مارشلنگ یارڈ میں بھی چوری کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جس کے تحت ہم نے چوری کی وارداتیں روکنے کے لیے مارشلنگ یارڈ کے گرد باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے پانچ مزید وزن کرنے والا کانٹا (weighing)مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹرینوں میں سامان کی لوڈنگ کرتے وقت وزن کا صحیح اندازہ ہوسکے کیونکہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے ڈی ریلمنٹ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں جہاں بھی آر او فلٹریشن پلانٹ لگانا چاہیں لگاسکتے ہیں میں ان کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…