ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 25  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا، کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کچھ عرصہ نہ بڑھانے کیلئے پابند کریں گے، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈریپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت سے متعلق ہمارے قوانین پرانے ہیں، قوانین

کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی کمپنی کے پریشر میں نہیں کیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا۔ کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کچھ عرصہ نہ بڑھانے کیلئے پابند کریں گے۔ ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ کینا بیس کے معاملے کو مثبت انداز سے لینا چاہیے۔بھنگ سے بننے والی ادویات سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ ملکی معیشت کیلئے اس وقت ایک ایک ڈالر قیمتی ہے۔ واضح رہے رپورٹس ہیں کہ وفاقی حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ بخار سردرد، امراض قلب ملیریا ، شوگر، گلے میں خراش، فلو، اینٹی بائیو ٹکس، پیٹ درد ، ا?نکھوں ، کان ، دانت ، منہ ، بلڈ انفیکشن کی ادویات میں ہوشربا اضافہ، جلد کے امراض اور ڈینگی کے بعد استعمال ہونے والی ادویات بھی مہنگی کر دی گئی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ان ادویات میں 68 لوکل اور 26 امپورٹڈ شامل ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کیا گیا، مہنگی ہونے والی ادوایت میں بخار سردرد، امراض قلب ملیریا ، شوگر، گلے میں خراش، فلو، اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد ، آنکھوں ، کان ، دانت، منہ ، بلڈ انفیکشن کی ادویات شامل ہیں۔

جلد کے امراض اور ڈینگی کے بعد استعمال ہونے والی ادویات بھی مہنگی کر دی گئی۔ ایگزلمائڈ گولیوں کے پیک کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 219 روپے ، اینڈرلائن انجیکشن کی قیمت 217 سے 597، ڈوگزکلائن کیپسول کی قیمت 233 سے بڑھا کر 400 ، کیفن ون انجیکشن کی قیمت اٹھاون روپے سے 115، نیروجن پیک 62 سے 100، ذیمپسیلین 154 سے 248، کارٹن کریم 30 سے

بڑھا کر 56، کیپسول پلس ٹیریمسولین کی قیمت 786 سے 1080 اور نیوروبیون گولیوں کے پیک کی قیمت 535 سے بڑھا کر 977 کر دی گئی۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی کم ہونے، بلیک مارکیٹ مین غیر

معیاری ادویات فروخت ہونے کے باعث وفاقی حکومت کو مجبورا اضافہ کرنا پڑا ڈالر کی قدر میں اضافہ اورخام مال مہنگا ہونا بھی وجہ بنی وزارت صحت کے مطابق فارماسوٹیکل کمپیناں جون 2021تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…