اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہرجھنگ کے ماڈل پولیس سٹیشن میں پولیس اہلکار مدد کیلئے آئی خاتون سائل کے سامنے وردی اتار کر بیٹھ گیا،تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل جھنگ کے ماڈل پولیس سٹیشن میں ایک خاتون سائل اپنی فریاد لیکر آئی تو
پولیس اہلکار نے اسکے سامنے اپنی وردی اتارلی اورپھر اس کی شکایت سننے لگا جبکہ پاس بیٹھا پولیس اہلکار اسے دیکھ کر بے شرمی سے مسکراتا رہا۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ،معاملہ سامنے آنے پر ڈی پی او جھنگ نے ایکشن لے لیا اور کہا کہ تمام ذمہ داران کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور انکے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق متعلقہ محرران سیٹلائیٹ ٹائون ہیڈ کانسٹیبل اورنگریب اور کانسٹیبل ظفر دانش کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر فوری معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پنجاب پولیس کا شیر جوان کیا ثابت کرنا چاہتا ہے؟ اور پاس بیٹھا ایک دوسرااہلکار بجائے اسے اس حرکت سے روکنے سے بے شرمی کی مسکراہٹ چہرے پر سجائے بیٹھا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ حالات صرف جھنگ میں نہیں بلکہ پنجاب کے ہر تھانے میں ہیں جنہیں ختم کرنا آسان نہیں ۔