پی آئی اے نے کرایوں میں بھاری اضافہ کرکے مزدوری کیلئے سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے مشکل کھڑی کر دی، ویزوں کی میعاد ختم ہونے کا خدشہ

24  ستمبر‬‮  2020

پشاور(آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی وممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرائی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے پروازوں کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر کے مزدوری کے لیے جانے والے افراد کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ ایک طرف کورونا وباء کی

وجہ سے پہلے ہی وہ بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کے ویزے ختم ہورہے ہیں جب کہ دوسری طرف پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر کے ان کے لیے واپسی مشکل بنادی ہے ۔ اس وقت سعودی عرب کے یکطرفہ کرایہ پونے دو لاکھ تک پہنچ چکا ہے اور وہ بھی طویل انتظار کے بعد ملتا ہے ۔ ایسے حالات میںحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی آئی اے کے کرایوں میںکمی کا اعلان کریں اور پی آئی اے کے فلائٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ مزدوری کے لیے جانے والے افراد کے ویزے ختم ہونے سے پہلے وہ اپنے کام پر پہنچ سکے ۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میںملک و قوم کا ساتھ دیا ہے اور قیمتی زرمبادلہ ملک بھیج کر ملک کے تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار اد ا کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک اور خصوصاً سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے حوالے سے حکومت پاکستان نے مایوس کن کردار ادا کیا ہے۔ ایئر لائن تین گنا زائد قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں۔ اس کی روک تھام کے حوالے سے کوئی میکنزم نہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طور پر سعودی عرب جانے والے فلائٹس میںاضافہ اور کرایوں میں کمی کا اعلان کریں تاکہ یہ مزدور مسافر بروقت اپنے کام پر پہنچ سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے ویزوں کا معیاد ختم ہورہا ہے اور ٹیکٹس نہ ملنے کے وجہ سے و ہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…