بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، فرسٹ ایئر کے داخلوں کاشیڈول بھی جاری

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے موقع پر نتائج کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

جبکہ تمام نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن کردیا گیا ہے۔ نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو پوزیشن دینے کی بجائے گریڈ دیا گیا ہے۔ جو اے، بی اور سی کیٹاگری کے گریڈ پر مشتمل ہے، نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں بلکہ لاکھوں طلباء نے اپنے نتائج آن لائن چیک کئے ،واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات میں لاہور بورڈ سے اڑھائی لاکھ طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔دریں اثنا لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلے21 ستمبر سے شروع ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ داخلوں کے خواہش مند امیدوار داخلوں کے لئے درخواستیں آن لائن بھی بھجوا سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے اس سلسلے میں صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والے فرسٹ ایئر کے داخلوں کا شیڈول کالجوں کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…