ڈسکہ/لاہور( این این آئی)لاہور سے سیالکوٹ جانے والی نجی کمپنی کی بس نے دو خواتین اور ان کے بچوں کو ٹرمینل کی بجائے موٹروے پر اتار دیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خواتین اوربچوں کو بحفاظت گھر تک پہنچایا ۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بس کو تحویل میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی کی بس نے 2 خواتین اور ان کے بچوں کو موٹروے پر اتار دیا اور وہاں سے روانہ ہوگئی۔ٹرمینل کی بجائے موٹروے پر اتارنے پر مسافرخواتین اور بچے خوفزدہ ہو گئے، پریشانی کے عالم میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے ان کے گھر تک بحفاظت پہنچایا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بس تحویل میں لے لی۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ آئندہ کوتاہی برتنے والی گاڑیوں کی کمپنی پر پابندی لگادی جائے گی۔واضح رہے کہ موٹر وے گجرپورہ لنک روڈ واقعے سے شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے، واقعے کے بعد سے موٹر وے پر پنجاب پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل بھی سخت کر دیا گیا ہے۔