اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ پر ایف بی آر نے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے سرینا عیسیٰ کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر جرمانہ کیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے جرمانے کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے غیر قانونی قرار دیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق سرینا عیسیٰ سے متعلق ایف بی آر کا فیصلہ 164 صفحوں پر مشتمل ہے،
تسلی بخش جواب نہ دینے پر 14 ستمبر کو یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کرنے سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو تین شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے متعین کردہ وقت کے اندر ایف بی آر نے فیصلہ کرنا تھا۔ جرمانے کے بعد سرینا عیسیٰ نے فیصلہ کو غیر قانونی اور یکطرفہ قرار دیا اور کہا کہ مجھے سنے بغیر فیصلہ دیا گیا اس لئے یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔