صوبائی دارالحکومت میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیاصفائی کرنے والی کمپنی البراک کی مشینری جواب دے گئی

18  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور میںصفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا، صفائی کرنے والی کمپنی البراک کی مشینری جواب دے گئی، شہر کی سڑکوں پر دس ہزار ٹن کوڑا پڑا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے دعوی کیا ہے کہ کوڑا کرکٹ بروقت نہ اٹھانے پر البیراک کو نوٹس جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شمالی لاہور چائنہ سکیم، شاد باغ، بادامی باغ، حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو ،میو ہسپتال روڈ، انار کلی، شاد مان اور اندرون شہر سمیت کئی مقامات پر گندگی کی نذر ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صفائی کمپنی البیراک آدھے شہر کی صفائی کی ذمہ دار ہے جس کے ساڑھے 4 ہزار کنٹینروں میں سے 1800 کنٹینرز فعال اور 2600 غائب ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کمپنی بورڈ نے 7 برسوں میں صفائی کنٹریکٹر کو 35 ارب روپے ادا کئے۔ صفائی کا عمل سست روی کا شکار ہونے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ صفائی کیلئے مشینری اور انفرادی قوت کے ساتھ مزید 4 روز درکارہوں گے۔دوسری جانب ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بھی موثر مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے من مرضی سے ڈیوٹی کرتا ہے ۔ مرکزی شاہراہوںاور ان سے ملحقہ گلی محلے صاف کئے جاتے ہیں جبکہ باقی علاقوں میں صفائی نہ ہونے اور کوڑا کرکٹ نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے یہی کوڑا کرکٹ کی بندش کا باعث بن رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…