جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

لاہور موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی شاطر نکلا اپنا حلیہ بدل لیا ، حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی چوتھی مرتبہ پولیس کے ہاتھ میں آ کر پھر فرار ہونے میں کامیاب۔ اس بات کا انکشاف اس کی سالی کشور بی بی نے اپنے بیان میں کیا، اس نے بتایا کہ عابد علی ملہی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا، اس موقع پر پولیس نے اسے پکڑنے کے لئے ہاتھ ڈالا تو وہ انہیں دھکا دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کو ملزم عابد علی ملہی کی اس کی سالی کے گھر موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس نے تیس منٹ تاخیر سے چھاپہ مارا، اس وقت ملزم اپنی سالی کے ساتھ پارک میں موجود تھا پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ انہیں دھکا دے کر فرار ہو گیا، سالی کشور کا کہنا تھا کہ عابد علی نے اپنے حلیہ بدل لیا ہے اس نے دھاڑی اور مونچھیں مونڈ دی ہیں۔ واضح رہے کہ گجر پورہ کیس کے مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ بشریٰ نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا ہے۔ خاتون نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھے مارتا تھا۔بشریٰ نے بتایا کہ موٹر وے واقعے کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا، عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھے کچھ نہیں بتایا تاہم جب عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہوگیا۔عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آ گئی تھی،مجھے عابد کے بارے میں نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔گجر پورہ کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس نے ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔مرکزی ملزم کے رشتے داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم پولیس کے سامنے تیسری بار فرار ہو گیا۔ پولیس کی ناقص حکمت کی وجہ سے ملزم اپنے آبائی گاؤں راجہ جنگ میں اپنے گھر کے دروازے پرآیا اور پولیس کی موجودگی بھانپ کر دوبار ہ فرار ہو گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عابد علی اپنے رشتہ دار کے گھر قصور کی تحصیل راجہ جنگ آئے گا، انٹیلی جنس کی رپورٹ کے بعد پولیس کے چند افسران اور اہلکار اس کے رشتہ دار کے گھر جا کر بیٹھ گئے، گزشتہ روز ملزم عابد اپنے رشتہ دار کے گھر کے دروازے پر پہنچا لیکن اس پولیس کی

موجودگی کا احساس ہو گیا اور وہ گھر میں داخل ہونے کی بجائے وہاں سے فرار ہو گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے جب مرکزی ملزم عابد علی پولیس کی موجودگی میں فرار ہوا ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر یہ سوالیہ نشان ہے۔ اس سے قبل وہ قلعہ ستار شاہ اور پھر ساہیوال سے پولیس کے سامنے فرار ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…