منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف فراڈ سے باہر گئے،عدالتی فیصلے سے تصدیق ہوگئی

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے نوازشریف کے فراڈ کی تصدیق ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف سے متعلق آج کا فیصلہ خوش آئندہ ہے،عدالت نے آج ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کے درمیان الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اگلے تین چار میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کردیں گے۔ اسلام آباد میں 10سال میں ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر چلی جائے گی۔ 25 فیصد ماحولیاتی آلودگی ٹرانسپورٹ کے دھوئیں سے آتی ہے۔ فواد چوہدری نے چند روز قبل بھی کہا تھا کہ سی ڈی اے کے ساتھ مل کر اسلام ا?باد کو پہلا الیکٹرک وہیکل والا شہر بنائیں گے۔آنے والا دور بغیر ڈرائیور کے کاروں کا ہے،الیکٹرک وہیکلز کے ٓنے سے بیروزگاری کا خطرہ بھی پیدا ہو جائیگا۔ ان مکینکس کو ہمیں الیکٹرک وہیکلز کی مرمت کے لیے جدید تربیت فراہم کرنی ہوگی،گاڑیوں کی بہتری کی بات کرو تو پاپام والے ہنگامہ کھڑا کر دیتے ہیں،ایسا نہیں ہونے دینگے کہ دنیا سے کٹ کر دنیا کے معیار پر اپنا ماڈل نا بنائیں،انڈسٹری کی بہتری کے حکومت پر انحصار کو ختم کرنا ہوگا۔لیتھیم بیٹری بنانا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے،جے ایف تھنڈر اور الخالد بنا سکتے ہیں مگر ہم گاڑیاں نہیں بناتے اور موبائل فون اور ٹی ویز نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف سے متعلق جو فیصلہ کیا خوش آئندہ ہے۔ عدالت نے آج ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، اس بات کی تصدیق ہوئی کہ نوازشریف فراڈ کرکے بیرون ملک گئے۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے، وارنٹ گرفتاری 22 ستمبر تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…