لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ہفتہ کے
روز شہباز شریف سمیت خاندان کے افراد نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔حمزہ شہباز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جس میں ان کی اہلیہ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے جو مثبت آئی ہے۔