منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان نے ثابت کر دیا پاکستان امن پسند ملک ہے، چودھری پرویزالٰہی کی بات نے دل موہ لئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے رومن کیتھولک چرچ کے بشپ آف پاکستان سباسٹین فرانسس شاء اور مسٹر جانسن برنارڈ ایڈیشنل رجسٹرار و ڈائریکٹر اوورسیز سیل لاہور ہائیکورٹ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر

ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے حوالے سے ہماری اقلیتی برادری بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس کا ثبوت بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان کی واپسی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنی مذہبی رسومات آزادی کے ساتھ منانے کی اجازت ہے، مسلمان اور اقلیتی برادری ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ بشپ آف پاکستان سباسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کیلئے آپ نے بہت مراعات کا اعلان کیا جن میں تعلیمی اداروں کی واپسی، کرسچن کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے ، چرچوں کی بحالی و مرمت کیلئے فنڈز کی فراہمی اور پنجاب اسمبلی میں پہلی بار اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے وزارت کا قیام نمایاں اقدام ہیں جنہیں بیرون ممالک میں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، آپ کے اس عمل کی وجہ سے پادری اور فادرز اپنے خطابات میں آپ کیلئے دعا اور تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…