اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے بھنگ کے پودے کے تجارتی اورطبی استعمال کی اجازت دیدی ، تاریخی اقدام سے پاکستا ن بلین ڈالر کی مارکیٹ میں قدم رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ نے بھنگ کے پودے کے تجارتی اور طبی استعمال کی اجازت دے دی جبکہ استعمال سے متعلق لائسنس کی منظوری دی، منظوری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورپی سی ایس آئی آرکودی گئی ہے، تاریخی اقدام سے پاکستا ن بلین ڈالر کی مارکیٹ میں قدم رکھے گا۔دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ ، بھارت، آسٹریلیااس سے بلین ڈالرز کمار ہے ہیں،خاص طور پر کینیڈا جو بہت پیسے کما رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں وہی پودے لگائے جائیں گے جن کی میڈیکلی ضرورت ہے