ریاض( آن لائن) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ا یک شاہی فرمان میں ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سالم الازیمع کو سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے کمانڈر انچیف کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔مطلق الازیمع سعودی عسکری کمانڈر ہیں
جنہوں نے ہمیشہ خود کو سونپے گئے مشنوں کو کامیابی سے پورا کر کے میدان میں اپنی اہمیت اور قائدانہ مہارت کا ثبوت دیا۔ اس سے قبل ایک شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف سمیت متعدد اہم عسکری عہدیدران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ برخاست کیے جانے والے عہدیداروں میں مملکت کی مشترکہ فوج کے کمانڈر ان چیف اور الجوف ریجن کے ڈپٹی شامل ہیں۔مشترکہ فوج کے کمانڈر انچیف شہزادہ فھد بن ترکی بن عبدالعزیز اور الجوف ریجن کے نائب شہزادہ عبدالعزیز بن فھد بن ترکی بن عبدالعزیز عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے مقدمے بدعنوانی کے تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔دونوں حکام کے خلاف فیصلہ وزارت دفاع کے معاملات میں کرپشن سے متعلق اطلاعات سامنے آنے پر اٹھایا گیا۔شاہی فرمان کے تحت وزارت دفاع کے متعدد دوسرے فوجی اور سول عہدیداروں کو بھی کرپشن سے متعلق مقدمات کی تحقیق کی خاطر ان کے کیسز عدلیہ کے سپرد کر دیے گئے ہیں