اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب ’’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘‘انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ مرزا بارے میں آخری وقت تک یہی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ وہ کہیں مارشل لاء نہ لگا دیں ،
جبکہ ان کے بعد آنے والے آصف نواز جنجوعہ مارشل لاء کے چکروں میں تھے ۔ وفاقی وزیر نےجنرل اسلم بیگ اور آصف نواز دونوں اقتدار کے قبضہ میں یقین رکھتے تھے، ایک دن جب سرکاری عشائیہ میں بریگیڈئر سعید ملٹری سیکرٹری نے آصف نواز سے کہا کہ کل وزیراعظم کیساتھ آپ کی ملاقات گیارہ بجے ہونی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم سے کہہ دو میرے پاس ٹائم نہیں ہے ۔ میں نے پرسوں ٹائم مانگا تھا تو ان کے پاس ٹائم نہیں تھا۔ شیخ رشید نے انکشاف میں مزید کہا ہے کہ میں نے اسلم بیگ کا بھی وقت دیکھا ہےجبکہ اسلم بیگ کی ریٹائرمنٹ پر نواز شریف اور اسحاق خان کی متفقہ رائے تھی، ورنہ میں تو اسلم بیگ کو بھی آخری دنوں میں مارشل لاء لگانے کی تیاری میں دیکھ رہا تھا ۔