مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

24  اگست‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سندھ کے مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیرکووزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نیشنل ایکشن  پلان کے16 پوائنٹس پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی جبکہ اسٹریٹ کرائم کی قانون سازی پر سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی۔اجلاس میں سندھ کے مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر

رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن کی رجسٹریشن محکمہ تعلیم کرے گا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مدارس کا مفت تعلیم  دینے میں اہم کردار ہے۔مشیر قانون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے حوالے سے قانون سازی کی تیاری پر کام جاری ہے اور نئے قانون کی تیاری  کے لیے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔وزیر اعلی سندھ نے ہدایت دی کہ نئے قانون جب تک نہیں بن جاتے اس وقت تک موجودہ قانون کے تحت ہی جرائم کے کیسز کو دیکھا جائے۔صرف قانون بنانا کافی نہیں  بلکہ اس پر مکمل عملدرآمد بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں تاکہ ملزمان کو سزا ہو، یہاں کیس کمزور بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد آزاد ہوجاتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ اسٹریٹ کرائم کے مقدمات سننے کے لیے علیحدہ جج کا تقرر کیا جائے۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ سی پیک  پروجیکٹس کے اسٹاف کو مکمل سیکیورٹی دی جا رہی ہے جبکہ سی پیک کے12پروجیکٹس سندھ میں جاری ہیں جن میں 2500 چائنیزکام کر رہے ہیں اور ان چائنیز اسٹاف کی سیکیورٹی پر 4500 کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔اجلا س کو بتایا گیا کہ سیف سٹی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اور این آر ٹی سی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سروے مکمل کر چکے ہیں جبکہ سی پی او میں سروے اور ڈیمن اسٹریشن  بھی ہو چکی ہے۔وزیر اعلی سندھ نے ہدایت دی کہ سیف سٹی اتھارٹی کے قانون سازی مکمل کی جائے اس منصوبے کے لیے فنڈز کا انتظام کر رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…