منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اگر ریفرنڈم ہوا تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دوں گا

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ اگرریفرنڈم ہو اتو اسرائیل کے حق میں ووٹ دوں گا،کشمیر ایشو کے باوجود ہم نے انڈیا کو تسلیم کیا، ہم درود بھیجتے ہیں، تو آل ابراہیم پر بھیجتے ہیں، آل ابراہیم کون ہیں، یواے ای نے تسلیم کیا ، ترکی نہیں کررہا تو اپنی اپنی ترجیحات ہیں، پاکستان بھی مفادات دیکھ کرفیصلہ کرے۔

اس کو ایشو نہیں بنانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق انہو ں نے اپنے ویڈیو تبصرے میں کہا کہ نازک مسئلہ ہے کچھ ہم نے بنا لیا ہے،ہم درود شریف بھیجتے ہیں، تو آل ِابراہیم کون ہیں، اس پر ٹھنڈے دل سے غور کرنے کی ضرورت ہے، میرٹ کی با ت کررہا ہوں، ہم نے اپنے ہمسایہ میں بدترین دشمنی پال رکھی ہے، بنگلا دیش بنانے کا کردار بھی رہا ہے۔ یہ جو کہتے ہیں اہل مغرب نے سازش کی ہے، بھئی تم بچے ہو، تم خود سپر پاور رہے ہو، تمہارے خلاف کون سازش کرسکتا ہے؟ سازش کرنا ذہین آدمی کا کام ہے، مکار اور ذہین ہونے میں بڑا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو توتسلیم کیا ہوا ہے، جس کے ساتھ براہ راست جنگیں لڑیں، وہ کشمیر میں کیا ظلم نہیں کررہا؟ اسرائیل کو تسلیم کرو، نہیں کرنا تو نہ سہی۔آل ابراہیم کون ہیں؟ یہ کمال بات ہے کہ ہم آج عربوں سے بھی بڑھ کر مسلمان ہیں، بھئی زندگی کی حقیقت ہے، عربوں کے ساتھ ہمارے معاملات کو سائیڈ پر رکھ دیں، پیسہ اگر خاندانوں میں آجائے تو وہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ پڑھا ہے، اس میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے، میں کسی کی وکالت نہیں کررہا، پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا تو نہ کرے، لیکن یواے ای کو حق ہے، وہ کس کے ساتھ تعلقات بناتا ہے۔

اسی طرح ترکی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو نہ کرے اس کا حق ہے۔ہر کسی ملک کی اپنی اپنی ضرورتیں مسائل ہیں، اس پر زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہر ملک کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اگر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ریفرنڈم ہو، تو میں کہوں گا تسلیم کرنا چاہیے۔ فلسطین کی جدوجہد جاری رکھیں، کشمیر کی جدوجہد بھی تو جاری ہے۔لیکن کیا ہم نے ہندوستان کو تسلیم نہیں کیا ہوا؟ لہذا اس مسئلے کو زیادہ ایشو نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…