ننھے بچوں کو کورونا سے بچائو کا انوکھا طریقہ، پہلی بار ڈرائیو تھرو رزلٹ

15  اگست‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان میں اگرچہ کورونا کے کیسز کم ہوئے ہیں تاہم ابھی بیماری مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ ننھے بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کراچی کے ایک اسکول نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔۔۔بہادر آباد میں واقع زی انٹرنیشنل اسکول نے حل ڈھونڈ نکالا، ڈرائیو تھرو رزلٹ۔ اسکول کھلنے والے ہیں، بچوں کو پچھلی کلاس کا رزلٹ بھی دینا ہے، کورونا کا خطرہ بھی موجود ہے، رش نہیں لگانا۔

گاڑی میں آو، اندر بیٹھے رزلٹ لو، گاڑی میں بیٹھے تصویر بنواو اور وہیں سے گھر چلے جاو۔ جشن آزادی کے موقع پر ملنے والے نتائج پر بچے والدین کے ہمراہ رزلٹ لینے پہنچ گئے۔ اس انوکھے طریقے سے رزلٹ ملنے پر بچے بھی خوش نظر آئے۔۔گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی مسکرا کر تصاویر بناتے رہے۔ قبل ازیں سیلابی ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں مولانا بشیر احمد فاروقی نے پرچم کشائی کی اور ملکی امن و سلامتی کے لیے دعا کرائی۔ اس موقع پر والدین نے اسکول کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے منفرد طریقہ قرار دیا،والدین کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ملنے والے بچوں کے نتائج نے آج کے دن کی خوشی دوبالا کردی ہے۔ زی انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر فنانس شکیب جبار اور ہیڈ مسٹریس شازیہ عابد کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایک ہزارسے زائد بچوں کو نتائج دیئے گئے۔ اسکول کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز سمیرا رضا رحمانی نے کہا کہ یہ آئیڈیا صدر ذی انٹرنیشنل ذیشان الطاف لوہیا کا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ بچے کورونا سمیت ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ڈاکٹر علی رضا سپرا، گورنر روٹری ڈاکٹر فرحان عیسی، چیف کارپوریٹ کمشنر آر ٹی او ریجن کراچی سید آفتاب امام، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر جمیل احمد، سابق صوبائی وزیر روف صدیقی، معیز بن زاہد و دیگر کے علاوہ میمن برادری کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے اسکول کے باہر پودے بھی لگائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…