جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بینظیر بھٹو کی طرح 11اگست کو مریم نواز کو بھی مارنے کا عمل دہرایا گیا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رکن پارلیمنٹ برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی طرح 11اگست کو مریم نواز کو بھی مارنے کا عمل دوہرایا گیا ،اگر انہیں کچھ ہوجاتا تو اس کیس کا حشر بھی بینظیر بھٹو شہید کے کیس جیسا ہوتا۔ سانگلہ ہل میں جشن آزادی کے موقع پر اپنے ڈیرے پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو متفقہ آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی

سراسر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے آمر ضیاء نے پھانسی دلائی تھی ۔اسی طرح ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے نوازشریف کو بھی سزا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019ء کو عمران خان نے اسرائیل اور امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر مودی کو کشمیر پلیٹ میں رکھ کر دیدیاتھا ۔ برجیس طاہر نے کہا نوازشریف اور مریم نواز دونوں باپ بیٹی کا کیا گناہ تھا کہ انہیں سزا دینے والے جج کو تو نکال دیا گیا لیکن انکے فیصلوں کو ختم نہیں کیا گیا ۔عمران خان نے دو سالہ دور حکومت میں ا پوزیشن پر دبائو ڈالنے اور مخالفین کو سیاسی مخالفت کا نشانہ بناتے ہوئے جیلوں میں بھیجنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔عمران خان کی طرف سے مافیاز کو ختم کرنے کی بجائے ا ن کے اردگرد آٹا چینی کا بحران پیداکرنے والے مافیاز اسی طرح موجود ہیں ۔انہیں سزا اس لئے نہیں دی جارہی کہ وہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں اور بنی گالہ میں انکا کچن چلانے والے ہیں ۔انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب ملک میں نوازشریف کی واپسی اور مسلم لیگ ن کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی نے بھی خطاب کیا ،بعدازاں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور شہر بھر میں موٹر سائیکل سواروں نے بڑی تعداد میں ریلی بھی نکالی۔ برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی طرح 11اگست کو مریم نواز کو بھی مارنے کا عمل دوہرایا گیا ،اگر انہیں کچھ ہوجاتا تو اس کیس کا حشر بھی بینظیر بھٹو شہید کے کیس جیسا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…