اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے بانی پاکستان کی گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کی تقریر کو نصاب کا حصہ بنانے کی قراداد منظور کرلی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن )رکن ڈاکٹر درشن نے پیش کی۔ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں کہاگیاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی میں تقریر کی، تقریر کو پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔قرارداد کے مطابق نئی نسل کو قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال سے روشناس کروایا جانا چاہے۔