ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کتنے قومی و صوبائی اراکین اسمبلی نیب آفس پہنچے، لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم منصوبہ بندی سے کیا گیا، قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آر آئی کی اپنی ابتدائی رپورٹ حکومت کو بھجوادی ۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر 7 ارکان قومی اور20 ارکان صوبائی اسمبلی نیب آفس پہنچے  اراکین اسمبلی کے علاوہ 700  سے زائد لیگی سابق چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کارکنان نیب آفس آئے ۔  لیگی رہنما رانا ثنا اللہ ،

طلال چودھری ، مصدق ملک ، کیپٹن (ر)محمد صفدر بھی نیب آفس پہنچے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ۔ لیگی کارکن اپنے ساتھ گاڑیوں میں پتھر کے شاپنگ بیگز لے کر آئے ۔ رپورٹ میں مریم نواز سمیت لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کرنے کی استدعا کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک مقدمہ نیب اور دوسرا پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…