پرائیویٹ سکولوں کے لئے ایس او پیز جاری، سکول کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے اہم ہدایات دے دی گئیں

6  اگست‬‮  2020

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے، نجی سکولوں کو داخلے، تنخواہ کی ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کے لئے سٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی ہے۔خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ زکام، بخاراور کھانسی میں مبتلا ملازمین کو بھی سکول آنے کی اجازت نہیں

ہو گی، خواتین ملازمین جن کے شیرخوار بچے ہونگے ان کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی، اعلامیہ میں مزید کہا گیاکہ داخلے اور دیگر معلومات کے لئے سکول آنے کی بجائے فون پر رابطہ کیا جائے گاجبکہ سکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سے چیک کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سکولوں میں جراثیم کش سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی اور سماجی فاصلے رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…