جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

قسم کھاتا ہوں میر شکیل الرحمان نے عمران خان کی حمایت سے کبھی نہیں روکا، حسن نثارکھل کر بول پڑے

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ قسم کھاتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن نے عمران خان کی حمایت سے کبھی منع نہیں کیا، انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہا ، کبھی شکوہ کیا نہ منع اور نہ کبھی ناراضی کا اظہار کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

دوسری جانب میزبان سلیم صافی نے بھی کہا کہ میں بھی حلفاً کہتا ہوں کہ میر شکیل الرحمٰن نے کبھی کسی کے حق یا خلاف لکھنے کا نہیں کہا۔سلیم صافی کے سوال کہ ہمارے گروپ نے کسی زمانے میں عمران خان سے توقعات وابستہ کیں تھیں پھر جب دھرنوں کا موقع آیا آفس پر حملہ ہوا ہے آپ بھی اس دوران کنٹینر پر کھڑے تھے تو کیا کبھی میر شکیل الرحمٰن یا میر ابراہیم کی طرف سے آپ سے کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ عمران خان کو سپورٹ کیوں کر رہے ہیں ، کے جواب میں حسن نثار نے کہا کہ میں کبھی قسم نہیں کھاتا آپ اگر کہیں تو قسم کھا کر کہہ دیتا ہوں ایک بار اشارۃً بھی نہیں کہاحلفاً کہتا ہوں کبھی کسی طرح کا منع نہیں کیا دو تین بار ذاتی ملاقاتیں ہوئیں میر شکیل سے دو ڈھائی سال پہلے والدہ کا انتقال ہوا اس پر ان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کبھی کچھ نہیں کہانہ انہوں نے کبھی شکوہ کیا نہ منع کیا نہ ناراضگی کا اظہار کیا۔سلیم صافی نے کہا کہ میں بھی حلفاً کہہ رہا ہوں کہ کبھی میر شکیل الرحمٰن نے اس حوالے سے کہ اس کے حق میں لکھو یا اس کے خلاف لکھو یا یہ کام کرو یا نہ کرو یہ کبھی انہوں نے مجھے ہدایت نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…