اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سْناتے ہوئے پی ٹی اے کو حکم دیا کہ آن لائن گیم پب جی فوری کھولی جائے تفصیلات کے مطابق پب جی کو پاکستان میں
کنٹرول کرنے والی کمپنی کی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پر کیس جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں تھا عدالت نے پی ٹی اے احکام کو ہدایات دی تھی پی ٹی اے پب جی احکام کو سنے پی ٹی اے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم ان کو سنیں گے اور ان کا موقف جانیں گے جس پر پب جی گیم کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پی ٹی اے نے ہمیں نہ کوئی نوٹس کیا نہ گیم معطلی کا نوٹیفکیشن ملا جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ گیم معطلی میں بنیادی ایشوخود کشیوں کے واقعات سامنے آنے کا ہے آپ نے بتانا ہے کہ کیسے یہ گیم خود کشیوں کا سبب بن رہی ہے پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لاہور پولیس کے خط کے مطابق گیم ڈپریشن کر رہی ہے خود کشیوں کا سبب بن رہی ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں عدالت نے فریقین کے وکلائ کے دلائل سننے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا ۔