کمشنر ہماری تضحیک کرتا ہے، تحریک انصاف کے اہم رکن اسمبلی حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے، اپنی حکومت سے ہی جواب مانگ لیا

16  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل رکن اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف پھٹ پڑ ے اور کہا ہے کہ یہ کیسی قانون سازی ہے کہ ایک کمشنر ہماری تضحیک کرتا ہے،گھروں میں دس بوری سے زائد رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہماری تذلیل کی گئی،ہم زمیندار ہیں ہمارا دس بوری گندم پہ گزارا نہیں ہوتا،یہ پالیسیاں کون بنا رہا ہے جواب دیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ ملکی زراعت وینٹی لیٹر پر ہے،کسان پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں،زراعت کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کئی مافیاز ہیں،کہیں شوگر مافیا کہیں پسٹی سائیڈ مافیا،کپاس مافیا،دودھ مافیا ان کو ختم کیا جائے،شوگر کپاس کی وکالت ختم کی جائے اور فصلوں کی زوننگ کی جائے،پنجاب حکومت نے 280ارب روپے دیکر کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خریدا،زرعی ترقیاتی بینک اب مافیا بن چکا ہے،یہاں صنعتوں کے اربوں روپے تو معاف کردئیے جاتے ہیں لیکن کسانوں کے 10 ہزار روپے معاف نہیں کئے جاتے،زرعی قرضے پر سود اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دو فیصد سود کیا جائے،زراعت پر قومی پالیسیاں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو 7فیصد خوراک دینے والے سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل رکن اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف پھٹ پڑ ے اور کہا ہے کہ یہ کیسی قانون سازی ہے کہ ایک کمشنر ہماری تضحیک کرتا ہے،گھروں میں دس بوری سے زائد رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہماری تذلیل کی گئی،ہم زمیندار ہیں ہمارا دس بوری گندم پہ گزارا نہیں ہوتا،یہ پالیسیاں کون بنا رہا ہے جواب دیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی زراعت وینٹی لیٹر پر ہے، کسان پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں،زراعت کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کئی مافیاز ہیں، کہیں شوگر مافیا کہیں پسٹی سائیڈ مافیا، کپاس مافیا، دودھ مافیا ان کو ختم کیا جائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…