منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسلام کیلئے ہم سے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا، چودھری پرویزالٰہی نے تحفظ ناموس رسالت ؐ بارے اہم بات کر دی

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس گروپ میاں محمد احسن اور چیئرمین جاوید اشرف بھٹی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر راسخ الٰہی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں صہیب جاوید بھٹی، میاں علی احسن اور عبدالرحمن سکھیرا شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، تحفظ ناموس رسالت ہمارے دین کی بنیاد ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، اسلام کیلئے اگر ہم سے کوئی کام ہوجائے تو میں سمجھوں گا کہ میری زندگی

کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا۔ میاں محمد احسن نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت بل اور دینی کتب کو علما بورڈ سے منظوری سے مشروط کر کے بڑا عظیم کام کیا ہے۔ جاوید اشرف بھٹی نے کہا کہ مسلم امہ کیلئے آپ کی یہ خدمت کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کمپنی کی جانب سے 50 ہزار ماسک پیش کیے اور کہا کہ ہم حکومت پاکستان کو بھی 1.2 ملین ماسک کا تحفہ دے چکے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…