منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

حکمران اگر سود نہیں چھوڑیں گے تو انہیں خساروں کا ہی سامنا رہے گا،انتہائی خوبصورت اور مثبت تنقید

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے خوشحالی آنے کے دعوئوں پر عوام اس وقت تک یقین نہیں کریں گے جب تک مہنگائی کا پہاڑ ان کی گردنوں سے اتر نہیں جاتا۔ حکمران اگر سود نہیں چھوڑیں گے تو انہیں خساروں کا ہی سامنا رہے گا، غریب کو جب آٹا ، دال ، چینی اور گھی سستا ملے گا تو وہ سمجھ جائیں گے کہ معیشت بہتر ہو گئی ہے ۔22کروڑ عوام مایوس اور پریشان ہیں

مگر حکمران روزانہ معاشی ترقی کے بلندو بانگ دعوے کر کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی و زونل ذمہ داران،ضلعی سیاسی کمیٹی، برادرتنظیمات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان،صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب الزماں بٹ،ضلعی امیر عظیم رندھاوا،صدر ضلعی سیاسی کمیٹی میاں طاہرایوب،صدر جے آئی یوتھ عمرگجر اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پورطریقہ سے حصہ لے گی ، عوام نے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی آزمالیا ہے،عوام اب کسی کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے، قوم کی امیدوں پر پورااتریں گے ، تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا ہے،لوگوں کے چہروں پر مایوسی اور اضطراب ہے ۔ مہنگائی اوربے روز گاری نے عوام سے راتوں کی نیند چھین لی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دوسال میں بیڈ گورننس کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ عوام نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں مگر حکمران سرکاری افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ میں لگے ہوئے ہیں اور بیوروکریسی کے چند افسروں کو ادھر ادھر کر کے سمجھتے ہیں کہ تبدیلی آگئی۔انہوں نے کہا کہقرضوں میں کمی کا دعویٰ کرنے والوں نے قوم کو مزید قرضوں کے جال میں پھنسا دیا ہے ۔ وزیراعظم نے

پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے، سب کے بے لاگ احتساب ، کشکول اٹھانے پر موت کو ترجیح دینے ، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ بے گھر لوگوں کو گھر دینے کے جو بلند و بانگ دعوے کئے تھے ۔ہوائوںمیں بکھر چکے ہیں ۔اقتصادی محاذ پر حکومت چاروں شانے چت ہوچکی ہے، معاشی اور اقتصادی زبوں حالی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیاہے جس کی وجہ سے عوام کے اندر سخت مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کر سکی جس کی وجہ سے حالات پہلے سے بھی بدترین ہو گئے ہیں ۔حکمران عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں استحکام لانے کی بجائے بوجھ ثابت ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…