شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے تین ملین ڈالر کے عطیات علی زیدی نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈالے،پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر کا کچا چٹھا کھول دیا

7  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کے عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹیز سے متعلق الزمات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے وزرا چینی اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کے لئے الزام تراشی کررہے ہیں سرکاری دستاویز جاری ہونے سے قبل وفاقی وزیر علی زیدی کے پاس ہونا سمجھ سے بالا تر ہے علی زیدی اپنے لیپ ٹاپ پر بیٹھ کر جے آئی ٹیز بنارہے ہیں لگتا ہے علی زیدی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں

پیپلزپارٹی کا قصور یہ ہے کہ وہ بے لگام حکومت کو لگام دینے کی کوشش کررہی ہے عزیر بلوچ کے ساتھ تو کئی نامور شخصیات کی تصاویر ہیں کیا انہیں بھی گرفتار کیا جانا چاہئے امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے تین ملین ڈالر کے عطیات علی زیدی نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈالے جو عمران خان کے فیملی ممبر نے واپس دلوائے ان خیالات کا اظہار مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے منگل کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ علی زیدی نے پریس کانفرنس میں بڑے اعلانات کئے تھے جوباتیں انہوں نے دہرائی وہ سوشل میڈیا پر کئی سالوں سے چل رہی تھی کچھ ٹی وی اینکرز اس پر پیپلزپارٹی کے بغض میں پروگرام کرتے رہے سرکاری کاغذات پر دستخط ہوتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جوواعدہ کیا تھا وہ کل پورا کیا آفیشل ڈاکیومنٹ ہم نے دے دیئے علی زیدی نے خداکی قسم اٹھاکرکاغذدکھادیا جوآفیشل ہے اس کے اندرتوکوئی ذکرنہیں ہم تو کہہ رہے تھے پیپلزپارٹی سے بغض کیا جارہا ہے جوثابت ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں سات سرکاری افسران ممبرہوتے ہیں عزیربلوچ کی جے آئی ٹی بھی ان افسران نے دستخط کرکے محکمہ داخلہ میں جمع کروائیں علی زیدی نے قومی اسیمبلی کے فلورپر جھوٹ

بولا میں نے انہیں پچھلے ہفتے چیلنج کیا تھا الزامات ثابت نہیں کرسکے رپورٹ ثابت کرتی ہیں کہ سندھ حکومت کا موقف درست تھا ان کوکون دے رہا ہے یہ جے آئی ٹی کیا یہ جے آئی ٹیز لیپ ٹاپ پربناتے ہیں؟ سندھ حکومت کو دوسری جے آئی ٹی نہیں ملی کیا وفاقی وزیرالزامات بغیردستخط کے کاغذکے بنیاد پر مجھے شک ہے کہ علی زیدی کا دماغی توزن درست نہیں ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہے ملکی مسائل سے

توجہ ہٹانے کے لئے بارباروفاقی وزرا آکربیان دیتے ہیں دوہزارسولا میں سارے معاملات حل کردیئے گئے تھے قادرپٹیل بھی اپنی صفائی دے چکے انہوں نے کہا کہ چینی بحران عمران خان کی اجازت سے پیدا ہوا ایکسپورٹ کرنے کی اجازت انہوں نے دی کے الیکٹرک کے مالک خان صاحب کے دوست ہیں دنیابھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی مگر موجودہ حکومت نے قیمتیں کم کی پر عام آدمی کو پیٹرول نہیں ملا حکومت نے مافیاز کے

آگے گھٹنے ٹیکے اور پھر انہیں فائدہ پہنچانے کے لئے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا پیپلزپارٹی کا قصوریہ ہے کہ باربارناکام حکومت کو نکیل ڈالنے کی بات کرتی ہے ہم اشوزکی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس موقع پر عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آوازاٹھائی ہے وفاقی وزیرکہہ رہے تھے کہ عزیربلوچ پاگل تھا وفاقی وزیرکو تاریخ کا پتہ نہیں تھا بابا لاڈلا ارشد پپو سمیت کئی جرائم پیشہ افراد نے گینگ بنائے یوں تو مولانا طارق جمیل

اور شاہد آفریدی کی تصاویربھی عزیربلوچ کے ساتھ ہیں توپھران کو بھی گرفتارکریں؟ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری ایجنسیوں کے طلب کرنے پر بیرون ملک سے آیا اورتفتیش میں تعاون کیا علی زیدی تفریق کررہے ہیں قادرپٹیل نے مزید کہا کہ اے ٹی سی کا کیس تو عمران خان پر بھی تھا تو کیا وہ بھی دہشت گرد ہے میں نے علی زیدی سے سوالات کئے تھے ایک کا بھی جواب نہیں دیا جس جے آئی ٹی کا وہ ذکرکرتے ہیں اس میں شعیب ملک کی

بیوی ثانیہ مرزاکا بھی نام ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کا موضوع میں ہی تھا ان کو شاید مجھ سے محبت زیادہ ہے موصوف کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے ایسے ہی گینگ بنالیا لیاری کی سیاست کو سمجھنے کی ضرورت ہے حاجی لالو، ارشد پپو، رحماں ڈکیٹ نے ایسے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تصاویر بنائیں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، مولانا طارق جمیل، ایاز لطیف پلیجو، ماروی میمن کی تصاویر بھی ہیں ان کو بھی جیل میں ڈالیں دو ہزار سولہ

تو سال ہی جے آئی ٹیز کا تھا مجھے بلایا گیا تو وہ وفاقی ادارے تھے ان وفاقی اداروں نے جب تحقیق کی تو صوبے کا کوئی افسر نہیں تھا میں نے جو الزام لگائے اس پر علی زیدی نے کیوں بات نہیں کی جے آئی ٹی کا علی زیدی ذکر کرتے ہیں اس رپورٹ میں کرکٹر کی بیوی ثانیہ مرزا کا بھی نام ہے کیا اسے بھی گرفتار کرنا چاہیے مجھ پر الزام لگایا گیا میں نے زمین پر قبضہ کیا او 40 پینتالیس بنگلوں پر قبضہ کیا اس وقت چیف جسٹس افتخار چوہدری کا زمانہ تھا

تو اس وقت وزیر اعظم فارغ ہوجاتے تھے دعوی کرتا ہوں کہ علی زیدی کو کوئی لکھ کردے وہ دماغی مریض ہیں تو اس پر وہ دستخط بھی کردیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے خلاف میں نے کوئی بات نہیں کی مراد سعید میری باتوں کو ازخود اپنے پر لے گے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے یہ چول وزیرہیں میرے خلاف جورپورٹ آئی وہ جب کلیم امام کے ساتھ اختلافات ہوئے تب منظر پر دوبارہ

لائی گئی۔یہ کہتے ہیں کہ عزیربلوچ نے کہاتھا جسٹس وجیہہ الدین اوراکبرایس بابر،عائیشہ گلالئی اورریحام خان بھی ہیں ریحام خان کو مادرملت کہتے تھے جسٹس وجیہہ اوراکبرایس بابر جھوٹ نہیں بولتے عائشہ گلالئی اور ریحام خان نے جوکچھ کہا کہتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں امریکا میں شوکت خانم کے لئے تین ملین ڈالر علی زیدی نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈالے ان سے یہ پیسے کس نے نکلوائیعمران خان کی فیملی کے فرد نے پیسے واپس کروائے آصف زرداری وہی

کہہ رہے ہیں جو ہم کہہ رہے ہیں عزیربلوچ کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں سینیٹریوسف بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الگ ہے جاوید ناگوری کابینہ کا حصہ تھا ان کو نکال دیا گیا تھا سعید غنی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایم پی ایز اس قسم نامے کے ساتھ نہیں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے جس دعوت کا ذکرکیا جارہا ہے اس میں میں بھی موجود تھا ہم ایک شادی کی دعوت میں گئے تھے جہاں ملاقات ہوئی عزیربلوچ سے کس پارٹی کا تعلق نہیں تھا شکورشاد سے

پوچھیں استعیفی کیوں دیا تھاعزیرجان نے پیپلزپارٹی کے خلاف مظاہرے کس کے کہنے پر کئیحبیب جان کس کی الیکشن مہم چلانے آیا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کاؤنسلراورکارکنان مارے گئے کورونا پردھوکہ دیا جارہا ہے مہنگائی ان سے کنٹرول نہیں ہورہی صوبائی حکومتیں ان سے نہیں چل رہی ہیں انکا ہربندہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزانے امن کمیٹی کوذیلی تنظیم کا درجہ دیا ان سے پوچھا جائے وہ

پارٹی کے نائب صدرتھے پارٹی نے عہدے سے ہٹایا سعید غنی کا کہنا تھا کہ لیاری کے حالت کو بہترکرنے کے لئے عزیربلوچ کے سر کی قیمت واپس لی اس وقت کراچی میں امن کا قام مقصود تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے پیسے لے لو حکومت میں شامل ہوجائے ایم کیو ایم سے اتحاد کے وقت انور خان کا بیان سامنے نہیں آیا تھا یہ وزیر اعظم کے بغیر کچھ نہیں کہتے یہ ان کے شیرو اور انکی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرتے جو جے آی ٹیز 2016 میں بنی اس وقت سبمٹ ہوگی حکومت کا کام ہے اسے عدالت میں پیش کرے

آپ کو اسیہمارے اس کام کو سراہنا چاہیے کہ اسے پبلک کیا ہے میں جے آئی ٹیز کے ارکان کے جواب تو نہیں دے سکتے جنہوں نے بنایں وہ ہی جواب دے سکتے ہیں ہمیں ان سے نہ ملایا جاے پی ٹی آئی والے جھوٹے ہیں جے آئی ٹیز کے مطابق 164 کے بیان ہوئے اور لوگ گرفتار ہوئے مگر وہ لوگ ضمانت پر ہیں 2012 میں آپریشن ہوا وہ ناکام ہوا اور بے گناہ لوگ مارے گے اس وقت پیپلز پارٹی نے ایک کمیٹی بنای جس میں میں شامل تھا اس وقت امن کی حالت خراب تھے ان حالات کو نارمل کرنے کی کوشش کی ایک طریقہ یہ تھا کہ حالات بھتر ہوں اس وقت صرف ہم نے ایسا کام نہیں وفاق نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیے یہ باتیں خفیہ نہیں اچھے کام کو سراہنا چاہیے اس وقت جو ہوا وہ پی ٹی آئی کی حکومت تو نہیں تھی ایم کیو ایم سے بھی بات چیت کیں گیں ہم نے بھی دیگر پارٹیوں نے نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…