اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

یکم جنوری 2027 سیبجلی بلوں پر ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ صرف مستحق صارفین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تمام صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔حکومت آئی ایم ایف کا ان ٹارگٹڈ سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ پورا کرنے پر تیار ہو گئی۔ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی کیاستعمال پر دی جانیوالی سبسڈی کا یکم جنوری2027 سے خاتمہ کر دیا جائیگا۔ بجلی بلوں میں رعایت ان مستحق افراد تک محدود کر دی جائیگی۔ جو بجلی بل پر موجود کیو ار کوڈ کے ذریعے بیظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کروائیں گے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ مالی سال سے 500 ارب روپے سے زائد کی پاورسبسڈی بی آئی ایس پی کو منتقل کر دی جائیگی ۔ بڑے گھروں میں ایک سے زائد میٹر لگوا کر سستی بجلی کی سہولت لینے والیسبسڈی سیمحروم ہو جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کا پرانا مطالبہ اب پورا کیا جا رہا ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق گھروں میں 2، 3 بجلی میٹرز کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین 1 کروڑ سے بڑھ کر 2کروڑ 20لاکھ تک پہنچ چکے۔ موجودہ سبسڈی سسٹم ختم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے۔ بجلی صارفین کا ڈیٹا بی آئی ایس پی سے منسلک کیا جائے گا۔ حکومت اگست تک نیا سبسڈی سسٹم ٹیسٹ کرے گی اور یکم جنوری 2027 سے مکمل نافذ کر دیا جائے گا ۔ آئی ایم ایف سے ترقیاتی منصوبوں میں کلائمیٹ ترجیح 30 فیصد تک بڑھانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…