بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ

مل کر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید اور پائیدار نظام متعارف کرانے اور سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے اور اس مقصد کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، علی پرویز ملک، اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے مشیران رانا ثنا اللہ اور محمد علی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک تھے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے توانائی بنانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تجویز کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے اور اس سلسلے میں ایک جامع لائحہ عمل تجویز کرنیکیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی جو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کی روشنی میں سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیراعظم نے مجوزہ ٹاسک فورس میں نجی شعبے اور بین الاقوامی شہرت کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا کرنے سے درآمدی ایندھن پر انحصار مزید کم ہو گا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایک بہتر نظام سے کاربن فٹ پرنٹ میں بھی خاطر خواہ کمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے توانائی کے ماحول دوست قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…