ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا دعویٰ ہیکہ ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔ ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کرتی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پوش علاقوں میں مہنگی منشیات فراہم کرنے والے گروہ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمہ طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ملزمہ کراچی میں منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی اور گزشتہ کئی برسوں سے اس غیر قانونی دھندے میں سرگرم تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث رہی ہے۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کوکین، آئیس، ایکسٹیسی اور پارٹی پلز کا دھندہ کرتی تھی۔ ملزمہ نے نشہ آور اشیا کی فروخت میں استعمال کئے جانے والے باکس پر اپنے نام کی برینڈینگ بھی کروائی ہوئی تھی۔ ان ڈبوں کے بالائی حصے پر “کوئن میڈم پنکی “ڈان” نامی کی کافی ہے” کی تحریر لکھی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کئی سالوں سے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی جسکی گرفتاری کیلئے درجنوں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا چکی ہیں ۔ملزمہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروخت کرنے کے حوالے سے پولیس کو مطلوب رہی کے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمہ کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید اہم گرفتاریاں اور نام بھی سامنے آ سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…