اسلام آباد(آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی(اوگرا )نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے سمری ارسال کردی،پٹرول کی قیمت میں7روپے6پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی سفارش کردی ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں7روپے6پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں
5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کا امکان ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہو جائے گی ۔جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔