اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب 50 ہزار نہیں ایک لاکھ کی خریداری پر شناختی کارڈ دکھانے کی شرط لاگو ہوگی،حماد اظہر نے بتایا کہ قومی شناختی کارڈ جمع کرانے سے متعلق شرط 50 ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ کردی گئی ہے، درآمدی سگریٹ کی ٹیکس کی شرح 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی ہے۔حماداظہر نے بتایا کہ
کیفین والے مشروبات پر شرح ٹیکس 13سے بڑھاکر 25فیصدکردی گئی، ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے ۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان میں موبائل فون بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، پاکستان میں موبائل فون بنانے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی جارہی ہے۔حماد اظہر نے بتایا کہ ٹیکس اداکرنے کیلئے تنخواہ دارطبقےکیلئے ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔