اسلا م آباد (این این آئی)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر بڑی آئل کمپنیوں کو جرمانے کردئیے۔ جمعرات کو اوگرا نے پوما انرجی کو 50 لاکھ روپے ،شیل کمپنی کو ایک کروڑ روپے ،ٹوٹل پارکو کو تیل کی ذخیزہ اندوزی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ اوگرا نے گو کمپنی کو 50 لاکھ ، حیسکول کو بھی 50 لاکھ روپے ، اٹک پٹرولیم
پر بھی 50 لاکھ روپے عائد کر دیا ،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں غیرقانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیزہ کیے ہوئے تھے،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کی سپلائی نہیں کررہی تھی۔تمام کمپنیوں کو 30 دنوں کے اندر جرمانے کی رقم جمع کرانے اور پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔اوگرا نے کہاکہ اگر پیٹرولیم منصوعات کا بحران ختم نہیں ہوا تو کمپنیوں کیلائسنس معطل کئے جاسکتے ہیں۔